بنگلا دیش پریمیئر لیگ، معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا

74

ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں 11 سیزن کے آغاز پر معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔دربار راجشاہی کے کپتان انعم الحق بجوئے نے انکشاف کیا ہے کہ پلیئرز نے ابھی تک رواں ایڈیشن کا ابتدائی معاوضہ حاصل نہیں کیا۔ایونٹ قواعد و ضوابط کے تحت فرنچائزز کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی پلیئرز کو 50 فیصد معاوضہ ادا کرنا ہوتا ہے، ایونٹ کے درمیان میں 25فیصد اور باقی25فیصد ٹورنامنٹ کے اختتام پر ادا کیا جانا ہوتا ہے۔بی پی ایل میں معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ شروع سے رہا ہے، گزشتہ ایڈیشن کے 2فرنچائزز کے بقایاجات بنگلا دیش بورڈ نے خود سے ادا کیے تھے۔بریشال سے پہلے میچ میں شکست کے بعد راجشاہی کے کپتان انعم الحق نے کہا کہ ہمیں ابھی تک کوئی معاوضہ نہیں ملا۔