کراچی (اسپورٹس ڈیسک)چمپئنز ٹرافی 2025 کیلیے پاکستانی اسکواڈ میں ایک مرتبہ پھر پْرانے کھلاڑیوں کی ٹیم میںواپسی متوقع ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں واحد وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی کا بھی امکان ہے۔اسی طرح نوجوان اوپنر صائم ایوب کے ساتھ 2023 میں آخری بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلنے والے امام الحق کو واپس لائے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں 4 فاسٹ بولرز شامل ہوں گے جبکہ 3 اسپنرز کے علاوہ 7 بیٹرز کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے ۔ قوی امکان ہے کہآؤٹ فارم عرفان خان نیازی کی جگہ آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی کی راہ بھی ہموار ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 3، 3 گروپ میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کم از کم 4 میچوں کی میزبانی کرے گا، تمام میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔