پی ایس ایل 10:ایڈم ملن نے بھی ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کرالی

32

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ کیلیے غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے بھی ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کرالی۔قبل ازیں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی پہلی بار پاکستان سپر لیگ کیلیے اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کرا چکے ہیں، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساتھی، آسٹریلیا کے ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلکس کیری بھی پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کیلئے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔