کرا چی ( کامرس رپورٹر)صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی اور بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT) مشترکہ طور پر27-28 جنوری کو اسلام آباد میں بلوچستان سمٹ 2025 کا انعقاد کریں گے ؛ جس کا مقصد با ہمی اشترک کے ساتھ بلوچستان میں بین الاقوامی پیمانے پر بلوچستان میں صنعتی و ٹریڈ پروموشن سر گرمیوں ؛ سر مایہ کاری اور انڈسٹر یلائزیشن کافروغ ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کی اعلیٰ تر ین سویلین اور عسکری قیادت بھی بلوچستان کو ملک کی سب سے اہم سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے بلوچستان سمٹ 2025 میں متوقع طور پر شرکت کرے گی۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے فیڈریشن کے اس موقف کو دہرایا کہ بلوچستان کو صنعتکاری کے فروغ؛ ٹیکس اور ڈیوٹیز میں چھوٹ؛اسپیشل اکنامک زونز (SEZs) کے قیام،ان میں ترغیبات اور آپریشنلائزیشن؛ دوسرے صوبوں کی طرز پر بینک آف بلوچستان کے قیام اور امن و امان کی بحالی کے حوالے سے حکومت کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے؛ جو کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایک اشد ضرورت مانی جاتی ہے۔وائس چیئرمین، بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT)، حکومت بلوچستان، بلال خان کاکڑ، نے وضاحت کی کہ اس سال ایف پی سی سی آئی کو آن بورڈ کرنے کے پیچھے پاکستان کی پوری کاروباری، صنعتی اور تاجر برادری کی حمایت حاصل کرنا مقصد ہے۔