پشاور(کامرس ڈیسک) پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سینئر نائب صدراور اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء الحق سرحدی نے پشاور پریس کلب (PPC)کے دورے کے موقع پر نومنتخب ہونے والے صدر ایم ریاض جنرل سیکرٹری طیب عثمان اورخیبر یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر کاشف الدین سید اور کابینہ کے دیگر اراکین کو مبارک باد پیش کیں ۔ اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی جو کہ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا پشاور کے صدر بھی ہیں نے کہا کہ پشاور پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافیوںکی فلاح و بہبود اور آزادی صحافت اور اس کے فروغ کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔