کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر فریش فروٹ اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوںنے کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر فاضل جمیلی،سیکریٹری سہیل افضل خان اور دیگر عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کراچی پریس کلب اور شہر کی صحافی برادری حق اور سچ کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی،انہوںنے کراچی پریس کلب اور صحافیوںسے سبزی منڈی کے مسائل اجاگر کرنے کی بھی درخواست کی ۔