پاکستان اسٹاک میں نئے سال کا آغاز مثبت زون میں ہوا

99
suffered

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کا آغاز شاندار انداز میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران 2214پوائنٹس کا اضافہ ریکھا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 1لاکھ17ہزار341پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس 1800پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ 1لاکھ17 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مارکیٹ کے سرمائے میں 173ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14669ارب روپے ہو گیا جبکہ 55.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ ٹریڈنگ کے دوران آٹوموبائلز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی جس کی وجہ سے مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن رہی۔ماہرین کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے 5سالہ قومی اقتصادی منصوبہ اڑان پاکستان کے اعلان کا انویسٹرز نے زبر دست خیر مقدم کیا اورمیوچل فنڈزمیں بھرپور سرمایہ کاری کی۔ بدھ کو کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100میں 1881پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 1لاکھ15ہزار126پوائنٹس سے بڑھ کر 1لاکھ17ہزار8پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 682پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس36ہزار182پوائنٹس سیبڑھ کر 36ہزار864پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای ا?ل شیئرز انڈیکس 72ہزار170پوائنٹس سے بڑھ کر 73ہزار26پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 173ارب 90کروڑ27لاکھ98ہزار260روپیکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 14495ارب88کروڑ87لاکھ57ہزار314 روپے سے بڑھ کر 14669ارب 79کروڑ 15 لاکھ55ہزار601روپے ہو گیا۔بدھ کو مارکیٹ میں 46ارب روپے مالیت کے 95 کروڑ62 لاکھ74ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 44ارب روپے مالیت کے 1ارب23 کروڑ68 لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 462کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 258کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،161میں کمی اور43کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سنرجیکو پاک ،پاک انٹرنیشنل بلک،بینک آف پنجاب ،پیس پاک لمیٹڈ اور عائشہ اسٹیل ملز سر فہرست رہے ۔