قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

79

تو یکایک وہ خوش و خرم ہو جاتے ہیں حالانکہ اس کے نزول سے پہلے وہ مایوس ہو رہے تھے۔ دیکھو اللہ کی رحمت کے اثرات کہ مْردہ پڑی ہوئی زمین کو وہ کس طرح جِلا اٹھاتا ہے، یقینا وہ مْردوں کو زندگی بخشنے والا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اور اگر ہم ایک ایسی ہوا بھیج دیں جس کے اثر سے وہ اپنی کھیتی کو زرد پائیں تو وہ کفر کرتے رہ جاتے ہیں۔ (اے نبیؐ) تم مْردوں کو نہیں سنا سکتے، نہ اْن بہروں کو اپنی پکار سنا سکتے ہو جو پیٹھ پھیرے بھاگے چلے جا رہے ہوں۔ اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر راہِ راست دکھا سکتے ہو تم تو صرف انہی کو سنا سکتے ہو جو ہماری آیات پر ایمان لاتے اور سرِ تسلیم خم کر دیتے ہیں۔ (سورہ الروم: 49تا53)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام یہ ہے کہ تم اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کردو اور تم یہ شہادت ادا کرو کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی ذات عبادت اور بندگی کے لائق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم، اللہ کے بندے اور رسول ہیں، نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو۔ (مسند احمد)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:قطع رحمی اور زنا سے زیادہ کوئی گناہ اس لائق نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کے کرنے والے کو دنیا میں بھی سزا دے اور اس کے ساتھ آخرت میں بھی اس کے لیے سزا تیار رکھے۔(صحیح ابن حبان)