رومانیا اور بلغاریا حتمی طور پر شینگن زون میں شامل ہو گئے

96

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلغاریا اور رومانیا نے 13 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے انتظار کے بعد حتمی طور پر شینگن زون میں شمولیت اختیار کرلی۔ شینگن کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد ان ممالک کے باشندوں کو نقل و حرکت کی آزادی حاصل ہوگی ۔ دونوں ممالک جزوی طور پر مارچ 2024ء میں اس زون میں شامل ہوئے تھے جب کہ انہوں نے اپنے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر سرحدی معائنہ منسوخ کر دیاتھا۔ اس سے پہلے کہ ان کے یورپی شراکت داروں نے دسمبر کے وسط میں زمینی سرحدی چوکیوں کو شامل کرنے کے لیے اس اقدام کو وسعت دینے پر اتفاق کیا تھا۔