کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سال کے پہلے روز ہی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی ،اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدو اورنگی ٹاون سیکٹر نمبر 10الفتح کالونی قبرستان میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی کو حالت میں گرفتار کر لیا ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزمان کو ابتدائی طبی امداد کیلیے مقامی اسپتال روانہ کیا گیا ہے ان کی شناخت18سالہ عمیر ولد امان اللہ اور20سالہ سمیع اللہ ولد عبدالستار کے نام سے ہوئی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ملزمان سے اسلحہ،4 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کے زیراستعمال موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے،زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ۔ادھر ناظم آباد 01 نمبر کوئٹہ بھائی چارہ ہوٹل کے قریب پولیس مقابلے کے بعد 25سالہ ملزم قاسم ولد نواز کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جبکہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر 6B صبا سینما کے قریب پولیس مقابلہ ہوا ، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا ، دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم کی شناخت 20سالہ مہراب ولد فیاض کے نام سے ہوئی ،زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔