دھرنے کا معاملہ‘کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالت میں پیش

93

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میںپارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کا معاملہ , پولیس نے نمائش چورنگی سے گرفتار ہونے والے کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا ۔عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا م تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملزمان کی فائرنگ ایک پولیس زخمی ہوا ہے، ملزمان کے پتھراو سے 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، ملزمان کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر دیاجائے، عدالت کا کہناتھا کہ ملزمان کا ریمانڈ نہیں بنتا، آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے، ملزمان کو پتھر کس نے دیئے، کیا بوری بھر کر رکھی ہوئی تھی ، ریاست کے خلاف بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اپنے حق کیلئے احتجاج کریں لیکن حق کیلئے قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔