نئے صنعتی زونز قائم کرکے روزگار کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں‘جام اکرام

92

کراچی (پ ر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیینئے صنعتی زونز قائم کیے جارہے ہیں تاکہ روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر کے حلقہ انتخاب کے افراد بھی شامل تھے۔ملاقات کرنے والوں نے صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر نے ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے۔ کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں۔