2025 ء حکمرانوں سے نجات کا سال ثابت ہوگا‘سردار عبدالرحیم

132

کراچی(پ ر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2024 کا سال سندھ اور سندھ کی عوام کے لیے ارساْ ایکٹ ترامیم اور دریائے سندھ پر نئی کینال بنانے کی آصف علی زرداری کی جانب سے منظوری اور صنعت بند اور بیروزگاری کی سبب بھوک بدحالی سے خودکشیاں اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ اپنے معصوم لخت جگروں کو بیچنے والے سانحات اور حکمرانوں کی نااہلیوں اور کرپشن کے باعث عذاب سے کم نہیں تھا امید ہے کہ 2025 ء کا سال حکمرانوں سے نجات کا سال ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ معصوم بچی پریا کماری سمیت درجنوں افراد ابھی بھی ڈاکوؤں کے چنگل میں پھسے ہوئے ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر کی اربوں روپے کی زمینوں کو سسٹم کے حوالے کرکے کوڑیوں کے دام پر فروخت کیا گیا ۔