بینک الفلاح نگاہ آرٹ ایوارڈز 2024: فن‘ تخلیقی صلاحیتوں میں بہترین کارکردگی اعزاز

125
بینک الفلاح نگاہ آرٹ ایوارڈز 2024: فن اور تخلیقی صلاحیتوں میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والوں کواعزاز ت دیے جارہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینک الفلاح نگاہ آرٹ ایوارڈز 2024 نے فنکارانہ کامیابیوں کی ایک شاندار شام منائی، جس میں فن کی دنیا کے چند باصلاحیت افراد کو اکٹھا کیا گیا۔کراچی کے متحرک دل موہٹہ پیلس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں مختلف زمرہ جات کے بہترین فنکاروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔اس تقریب کے پارٹنرز گیلری 21، روٹری پاکستان، ذوالفقار اینڈ فاطمہ فاؤنڈیشن، اور ویلتھ ا سٹریٹ تھے۔میڈیا پارٹنر میں بزنس ریکارڈر اور آج ٹی وی گروپ تھے۔نگاہ آرٹ ایوارڈز 2024 کے جیتنے والے درج ذیل ہیں:زمرہ فاتحین ایبسٹریکٹ:فرخ شہاب،پرنٹ میکنگ:لیلیٰ رحمان۔منی ایچر:نصرہ لطیف قریشی۔اسٹل لائف ۔ عرفان چیمہ۔3Dاسکلپچر:امین گل جی۔منظر کشی:شہلارفیع۔علامتی:علی عظمت۔ پورٹر یچر:بلند اقبال۔فوٹو گرافی:ملکہ عباس نوشیروانی۔ ڈرائنگ: مدیحہ حیدر۔ابھرتا فنکار:شامیر اقتدار۔ سرپرست: نور احمد۔نقادِ فن:نصرت خواجہ۔خطاطی:مزمل روحیل ۔لائف ٹائم اچیومنٹ انعامات:وہاب جعفر زہرہ حسین۔یہ تقریب تخلیقی صلاحیتوں کے حوالے سے ایک شاندار جشن تھی، جس میں مسحور کن کارکردگیاں، فکر انگیز تقاریر، اور فن اور ثقافی برادریوں کے معزز مہمانوں کی شرکت شامل تھی۔ہر انعام یافتہ کا کام عصری جمالیات اور بیانیے کی تشکیل میں جدت، لگن اور ان کے فن کے گہرے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔معزز جیوری میں آر ایم نعیم، ڈاکٹر ارجمند فیصل، ڈاکٹر راحت نوید مسعود، عامرہ علی، نورجہاں بلگرامی، اور توقیر مہاجر شامل تھے، جنہوں نے اس سال کے بہترین فاتحین کا انتخاب کرنے میں اپنی مہارت اور ذہانت کا مظاہرہ کیا۔اس شام میں مسحور کن آتشی رقص اور ڈھول کی تھاپ کی پیشکشیں، دلکش موسیقی ، اور کتاب کے اقتباسات کا مطالعہ، اور توقیر مہاجر اسکالر شپ پروگرام کے لیے فن کے طالبعلموں کی اسکالرشپ کی مدد کے لیے فن پاروں کی نمائش شامل تھی، جس سے تقریب کے متحرک ماحول میں اضافہ ہوا۔نگاہ آرٹ ایوراڈز فنکارانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اعزاز بخشنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہتا ہے، جس سے پاکستان اور اس سے باہر فنون کے لیے انتہائی احترام کو فروغ ملتا ہے۔اس سال کے فاتحین فن کی دنیا کے زبردست تنوع اور توانائی کی مثال پیش کرتے ہیں، جو فنکاروں کی اگلی نسل کی حدود کو آگے بڑھانے اور اپنے فن پارے کے ذریعے اپنی منفرد کہانیاں سنانے کی ترغیب دیتے ہیں۔