ملک میں جاری دھند کے باعث پی آئی اے کا فضائی آپریشن متاثر

51
PIA resumes flights to Europe

کراچی: ملک میں جاری دھند کے باعث مختلف شہروں میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا فضائی آپریشن متاثر ہے،جس کی وجہ سے ائیرلائنز نے مسافروں سے بکنگ کے وقت درست اور فعال نمبر کا اندراج کروانے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہےکہ دھند کے باعث پی آئی اے اپنے فضائی آپریشن کی حفاظت کو ناگزیر سمجھتا ہے، متاثر پرواز میں تاخیر کی صورت میں طیارے زمینی عملے سے تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  مسافر اپنی پرواز سے متعلق پی آئی اے کے کال سینٹر یا ویب سائٹ سے بروقت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد، لاہور، پشاورسمیت کئی شہروں میں کافی دھند ہے، جس کی وجہ سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیرلائنز نے اپنی کئی پروازیں منسوخ کرکے روانگی کے لیےاوقات آگے بڑھادیے ہیں۔