مفت پیشکشوں اور فری کوپنز کو تلاش کرنے والا کروڑپتی

215

ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والے 75 سالہ ہیروتو کیرتیانی نامی  شخص کروڑ پتی ہونے کے باوجود مفت پیشکشوں اور فری کوپنز کو استعمال کرنے کے مواقع ڈھونڈتا  رہتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیروتو کیرتیانی اپنے کفایتی طرز زندگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کروڑوں جاپانی ین کمانے کے باوجود وہ بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں،  انہوں نے ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کے حصص خریدے ہوئے ہیں جن کی مالیت 10 کروڑ ین (18 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

ہیروتو کیرتیانی مہنگی چیزیں استعمال کرنے کے بجائے سستی اشیا خریدنا پسند کرتے ہیں،  لگژری برانڈز سے گریز کرتے ہوئے وہ عیاشی کی زندگی گزارنے کے مقابلے میں ایک عام سی زندگی گزارنا زیادہ پسند کرتےہیں۔

کروڑ پتی جاپانی سفر کے لیے گاڑیوں کی جگہ اپنی سائیکل استعمال کرتے ہیں، جسے انہوں نے ایک میلے میں کوپن حاصل کرنے کے بعد خریدا تھا، کروڑوں روپےہونے کے باوجود ایک چھوٹے سے گھر میں مقیم ہیں ، جو دکھنے میں ایک اسٹور روم  سے زیادہ بڑا نظر نہیں آتا۔

ہیروتو کیرتیانی کا کہنا تھا کہ

2008 میں انہیں اسٹاک مارکیٹ میں 20 کروڑ ین کا نقصان ہوا، جس کے بعد سے میں عہد کرلیا کہ اب میں کبھی بھی دولت ضائع نہیں کرونگا، تب سے میں فری کوپن اور مفت آفرز کی تلاش میں رہتا ہوں ، جہاں کوئی موقع ملتا ہے ، اس کو استعمال کرنے گریز نہیں کرتا۔