پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی،صدر مملکت

84
the war against terrorism

 اسلام آباد:صدرِ مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔نئے سال کا سورج نئی آرزووں، نئی امنگوں اور نئے خوابوں کے ساتھ طلوع ہو گیا۔

صدرمملکت  نے کہا کہ گزشتہ سال کی کامیابیوں، ناکامیوں کا جائزہ لینے اور ماضی سے سبق حاصل کرنیکی ضرورت ہے، سال کے آغاز  پر عوامی خدمت، امن و استحکام کے لیے محنت سے کام کرنے کا عزم کریں۔

انہو ں نے مزید کہاکہ دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امن،استحکام، ترقی اورخوشحالی لیکر آئے، امید ہے کہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو چیلنجز سے نکالنے کے لیے یکجہتی،نظم وضبط،محنت اور لگن سے کام کرناہوگا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے  پر سرمایہ کاری کرناہوگی۔