جیکب آباد (نمائندہ جسارت)دین کے لیے جدوجہد جاری ہے، مدارس امن کے سفیر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام سندھ کے امیر مولانا عبدالقیم ہالیجوی نے مدرسہ قاسم العلوم جیکب آباد میں شاندار دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا ہالیجوی نے کہا کہ دینی ادارے دین اور دھرتی کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے نفرتوں کی دیواریں گرا کر امن و محبت کا پیغام دیا ہے اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے،یہ کانفرنس مرحوم مولانا فیض محمد ڈول اور مرحوم مولانا فدا احمد ڈول کی یاد میں منعقد کی گئی، جس میں 7 عالمات اور 6 علمس سمیت کئی حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔ مولانا محمد اسماعیلقاسمی نے ختم بخاری پڑھا جبکہ مولانا محمد طارق سندھی نے خطاب میں کہا کہ اسلام انسانیت کی بھلائی کا درس دیتا ہے اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر بھٹکے ہوئے لوگ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، ضلعی ناظم در محمد ڈول، مولانا سراج احمد ڈول، مولانا کفایت اللہ ڈول، مولانا عبدالجبار رند، مولانا نصراللہ گھنیو سمیت سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔