کنری: پولیس کارروائی میں کراچی کی 2 خواتین گرفتار

62

کنری (جسارت نیوز) پولیس نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس پر فلک ہوٹل کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک خواتین صبا زوجہ حنیف کچھی میمن اور سلمہ زوجہ علی اصغر کچھی مین کو روک کر ان کی جامعہ تلاشی لینے پر ان کی تھیلیوں اور ان کے جسم پر پہنے کپڑوں سے نشہ آور 6820 پڑیاں سفینہ اور 8580 پڑیاں رائل کنگ برآمد کرلیں، خواتین سے برآمد کی گئی پڑیوں کی مالیت تقریباً 3 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ خواتین کا تعلق ماچھ گوٹھ کراچی سے بتایا جاتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین سندھ بھر میں خفیہ طریقے سے سندھ بھر میں نشہ سفینہ اور رائل کنگ سپلائی کرتی ہیں، پولیس نے گرفتار کی گئی خواتین صبا، سلمہ اور ان کے 2 ساتھیوں بلاول کھوسہ اور وسیم بلوچ کیخلاف گٹکا، مین پڑی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے مقدمے میں نامزد 2 مرد ملزمان بلاول کھوسہ اور وسیم بلوچ کو روپوش ظاہر کیا ہے۔