اے وی ایل سی نے7 ملزمان کو حراست میں لے لیا

22

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی کی مزید کارروائیوں میں سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ کراچی سے سرقہ شدہ چھ کاریں اور دومو ٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں ،مدعی درگانہ شہاب کی برآمد شدہ کار نمبرAQW-600 ٹو یو ٹا کرولامورخہ 26 دسمبر 2024 کو تھانہ اجمیر نگری کی حدودنیو کراچی سے چوری ہوئی تھی جس میں اے وی ایل سی جو ہرڈویڑن نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی بر آمد کرلی تھی ۔مدعی طاہر کی برآمد شدہ کار نمبرBXH-337 سوزوکی آلٹومورخہ12دسمبر 2024کوتھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدودسے چوری ہوئی تھی جس میں اے وی ایل سی بن قاسم ڈویژن نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی بر آمد کرلی۔مدعی سید نوید احمد کی برآمد شدہ کار نمبرAHN-833 سوزوکی آلٹومورخہ 11نومبر 2024 کو تھانہ برگیڈ کی حدودسے چوری ہوئی تھی جس میں اے وی ایل سی جمشید ڈویژن نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی بر آمد کرلی۔ برآمد شدہ کار نمبر AHX-005ٹو یو ٹا کرولامورخہ29 دسمبر 2024 کوتھانہ تیموریہ کی حدود بفرزون سے چوری ہوئی تھی جس کواے وی ایل سی نارتھ نا ظم آباد ڈویڑن نے چند گھنٹوں میں بر آمد کر کے مالک کے سپرد کر دی۔ برآمد شدہ کار نمبرBMV-186ٹو یو ٹا کرولا مورخہ 28 دسمبر2024 کوتھانہ تیموریہ کی حدود پیالہ ہو ٹل سے چوری ہوئی تھی جس کواے وی ایل سی نارتھ نا ظم آباد ڈویڑن فیجر کالونی سے بر آمد کر لیا۔