کراچی (اسٹاف رپورٹر)13 سالہ ملزمہ کی ڈکیتی کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ۔سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہاگیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمہ ماریہ کو 7 برس قید کی سزا سنائی ہے، ملزمہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی کوئی چشم دید گواہ ہے، ٹرائل کورٹ نے شواہد نظر انداز کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے، عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔