پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اور نجی کالجز و جامعات میں موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔
محکمۂ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کی تمام تعلیمی ادارے 5 جنوری تک بند رہیں گے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے تحت صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بھی 6 جنوری تک بند رہیں گے، جس کا مقصد طلباء و طالبات کو سردی کے اثرات سے بچانا اور تعلیمی ماحول کو محفوظ بنانا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل موسمِ سرما کی تعطیلات کا دورانیہ 31 دسمبر تک مقرر کیا گیا تھا۔