پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی جس پر مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے بھی دستخط کیے۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ قرارداد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عبدالسلام آفریدی نے پیش کی، قرارداد پر مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے جلال خان نے بھی دستخط کیے۔
قرارداد متن کے مطابق آئین و قانون کے مطابق ملک کے ہر شہری کے لیے شفاف ٹرائل کا حق ہے، فوجی عدالتوں سے سزائیں سنانا انصاف کا قتل ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں کے غیر آئینی، جانبدارانہ فیصلوں کی مذمت کرتے ہیں، فوجی عدالتوں کے فیصلوں سے دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی ہوئی ہے، وفاق سے سفارش کی جائے کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث 85 مجرمان کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سنادی گئی تھیں۔