کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ

143
registered in Khelta Punjab Games

لاہور: کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیر صدارت کھیلتا پنجاب گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹراسپورٹس رانا ندیم انجم اور پنجاب کے تمام صوبائی کوچز اور افسران نے شرکت کی، ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے کھیلتا پنجاب گیمز کے صوبائی مرحلہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

کھلاڑیوں کی رہائش، گیمز کے انعقاد اور وینیوز کیلئے ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں، کھیلتا پنجاب گیمز میں ایک لاکھ 20 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوئے، یہ پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی اسپورٹس نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے صوبائی مرحلہ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، گیمز کے بہترین انعقاد کیے انتظامی کمیٹیاں بنائی جائیں، کھیلتا پنجاب گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کروائے جا رہے ہیں۔