اگر لیڈرشپ نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا، خواجہ آصف

168
Ali Amin Gandapur's talk went beyond software updates

اسلام آباد: وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف  کاکہنا ہےکہ بانی تحریک انصاف( پی ٹی آئی )عمران خان، باجوہ اور فیض حمید طالبان کی کھیپ لے کرآئے، اگر لیڈرشپ نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ جو شخص ہم سے ہاتھ ملانا پسندنہیں کرتا تھا وہ اب کیسے مذاکرات کےلیے تیار ہے؟ ہم کسی کے دباؤں میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی کوئی سمجھوتا کریں گے، 15 روز میں مذاکرات کرنے کے لیے راضی ہوجانا حیرت کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  میں مذاکرات کے خلاف نہیں ہوں،یہ مکمل یوٹرن ہے، مجھے پی ٹی آئی میں سنجیدگی کی کمی نظر آرہی ہے، میری دعا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں،پی ٹی آئی ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ  بیرون ملک پاکستانی اپنے وطن پیسے بھیجتے ہیں، میرے لیے یا پی ٹی آئی کے لیے نہیں بھیجتے، پی ٹی آئی کے 2 مطالبات پردیکھیں مذاکراتی کمیٹی کیا فیصلہ کرتی ہے، ہم ویسے بھی کسی بھی معاملے پر سمجھوتا نہیں کرنے والے۔