انوکھا واقعہ :ایمبولینس ٹکرانے کے بعد مردہ شخص زندہ ہو گیا

253

ہریانہ: بھارت میں آئے روز بہت ہی عجیب وغریب واقعات پیش آتے ہیں، ایک اور انوکھا واقعہ پیش آیا  جب  ایک ایمبولینس کو معمولی  گڑھے سے گزرتے ہوئے جھٹکا لگا تو ایمبولینس میں موجود بوڑھا شخص زندہ ہوگیا ، جب اس کو دفنانے کے لیے آخری مراحل کی جانب لے جایا جارہا تھا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست ہریانہ میں ایک خاندان نے دعویٰ کیا کہ ہم اپنے 80 سالہ رشتہ دار کو ڈاکٹر ز کی جانب سے مردہ قرار پانے کے بعد دفنانے کے لیے آخری مراحل کی جانب لے جارہے تھے کہ گڑھے میں جھٹکا کھانے کے بعد اچانک یہ زندہ ہوکر بیٹھ گئے۔

سوشل میڈیا پر یہ کہانی بہت وائرل ہوئی ہے، جس پر صارفین نے مختلف دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم بھی اپنے عزیزوں کو گاڑی میں لے جاتے ہوئے کسی گڑھے پر چڑھادیں گےتاکہ ہمارے پیارے واپس سے زندہ ہوجائیں۔

رپورٹس کےمطابق درشن سنگھ برارکو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا،جس کے بعد انہیں دفنانے کے لیے آخری مراحل کی جانب لے جایا جارہا تھا ، ایسے میں  ان کی رہائش گاہ پررشتے داروں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا تب خبرملی کہ درشن سنگھ حیات ہیں۔