حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات خوش آئند  ہیں، گورنر پنجاب

200
Civil cases go on for three generations

لاہور: گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کون لیگ سے اتحاد کی وجہ سے شدید ترین نقصان ہوا، میں 2جنوری کو حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاکہ یہ مذاکرات جاری رہنے چاہییں کیوں کہ جو باتیں میز پر حل ہوسکتی ہیں وہ لڑائی جھگڑوں سے ، گلیوں، سڑکوں پر ، پٹرول بموں اور پتھروں سے حل نہیں ہوتیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ   تحریری معاہدوں پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ ہمیں بھی اچھا نہیں لگتا کہ ہم ہر روز ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدے یاد کرواتے رہیں،اب ن لیگ کو سوچنا اور پیپلزپارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عمل کرنا چاہیے تاکہ یہ کولیشن گورنمنٹ آگے بڑھے۔

گورنر پنجاب کاکہنا تھا کہ  کے پی حکومت کو کرم کی صورتحال کی ذرہ پرواہ نہیں، فریقین کے سینکڑوں کلمہ گو مسلمان شہید ہو رہے ہیں،چھوٹے چھوٹے بچے مر رہے ہیں،کے پی حکومت کہتی ہے کہ فلاں کر دیں تو ہم 3ماہ سے بند راستے کھلوا دیں گے اس کا مطلب ہے کہ راستے انہوں نے خود بند کروائے ہیں۔