ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار

142

آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ روز والی قیمتیں ہی برقرار ہیں۔

 گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 272600 روپے ہوگئی تھی۔

 ملک میں گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی  سے  233711 روپے ہوگئی تھی۔

 بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2614 ڈالر فی اونس برقرار ہے۔