کراچی: اہل سنت و الجماعت نے بھی شہر بھر میں دھرنے دینا شروع کردیے، کراچی کورنگی پانچ نمبر پر کارکنان نے دھرنادے کر ٹریفک کیلئے روڈ بندکردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے جاری دھرنوں کے باعث اہل سنت و الجماعت کے دھرنوں سے بڑے تصادم کا خدشہ ہے جبکہ دیگر راستے بند ہونے کے بعد عوام کو بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
اہل سنت والجماعت کے لیاقت آباد، ناظم آباد، حیدری مارکیٹ، سخی حسن موبائل مارکیٹ، ناگن چورنگی، فورکے چورنگی، سہراب گوٹھ اور کریم آباد سمیت دیگر اہم مقامات پر دھرنا شروع ہوگیا، دھرنے شروع ہوتے ہی راستے سارے بند کردیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے دھرنوں پر آج صبح پولیس نے شیلنگ کرتے ہوئے کئی مقامات سے دھرنا ختم کروادیا تھا تاہم شیعہ برادری نے دوبارہ سے بلوچ پل سمیت دیگر جگہوں پر دھرنا دے دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات اہل سنت و الجماعت نے کراچی کے 60 مقامات پر آج دوپہر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اہل سنت والجماعت کا مرکزی دھرنا ٹاور پر دیا جارہا ہے۔