ٹنڈو جام (نمائندہ جسارت) نیا سال منانے کے لیے لوگوں نے تیاریاں شروع کر دیں، جبکہ ضلع حیدرآباد کی انتظامیہ نے آتش بازی اور فائرنگ پر پابندی عائد کر دی، لیکن عوام کے مطابق اس طرح کے اعلان ہمیشہ کیے جاتے ہیں، وہ نئے سال کو بھر پور انداز میں خوش آمدید کہیں گے، مختلف ذرائع کے مطابق رات 12 بجتے ہی پورے شہر میں فائرنگ اور آتش بازی کی جائے گی، عوام کے مطابق انہیں اس موقع پر اپنے ہتھیار کو استعمال کرنے کا موقع مل جاتا ہے، جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے وہ نئے سال کی آمد پر کوئی ایسی حرکت برداشت نہیں کرے گی جو عوام کی زندگیوں کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے۔