لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جسقم چیئرمین صنعان خان قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، پنجاب دریائے سندھ پر 6 کینال تعمیر کر رہا ہے، سکرنڈ، مٹیاری بائی پاس پر دھرنے کے لیے ہم تمام جماعتوں کو نہروں کے معاملے پر مل کر جدوجہد کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کییا۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر سندھیوں کا حق ہے، دریائے سندھ، سندھ کی سرزمین ہے، آصف علی زرداری نے کینال بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، سندھ کے اسپتالوں میں ادویات نہیں، ادویات کھلے عام فروخت ہوتی ہیں اور لاقانونیت کی وجہ سے معصوم بچے اور لوگ اغوا ہو رہے ہیں، پریا کماری کو اغوا ہوئے 3 سال ہو گئے لیکن ہو بازیاب نہ ہوسکی، پیپلز پارٹی کو اقتدار اس لیے دیا گیا تاکہ وہ سندھ کے عوام کا استحصال کرے، پیپلز پارٹی کے وزراء اور مشیروں سے راستہ روک کر پوچھا جائے، ورنہ سندھ انہیں معاف نہیں کرے گا، سندھ کے لوگ دریائے سندھ کے پانی پر انحصار کرتے ہیں، دریائے سندھ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا پنجاب اور سندھ میں الگ الگ موقف ہے، ڈاکٹر قادر مگسی کی طرف سے جی ایم سید اور شہید بشیر خان قریشی کے خلاف بیانات قابل مذمت ہیں۔