جماعت اسلامی حیدرآباد کے دیرینہ بزرگ رکن علیم الدین شیخ انتقال کر گئے

189

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حیدرآباد کے دیرینہ بزرگ رکن علیم الدین شیخ علالت کے باعث انتقال کر گئے، مرحوم کی نماز جنازہ شاہی بازار سلور پیلس پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید، نائب امراء عقیل احمد خان، عبدالقیوم شیخ، شاہد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، ناظمین زونز و کارکنان سمیت تاجر برادری کے رہنما بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔