سنی علما کونسل کا کرم معاہدے پر دونوں فریقین سے عملدرآمد کا مطالبہ

36

اسلام آباد( آن لائن)سنی علما کونسل نے کرم معاہدے پر عمل درآمد اور دونوں فریقین سے اسلحہ جمع کرانے پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے،کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر دھرنے ختم نہ ہوئے ہم 60 جگہوں پر دھرنے دیں گے اوردوسرے مرحلے میں اسلام آباد میں دھرنے دیں گے۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنی علما کونسل کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی و دیگر مسالک کے علما کرام نے کہا کہ اس وقت ملک حالت جنگ میں لگ رہا ہے، ایک طرف سیاسی تو دوسری طرف مذہبی جنگ ہے، گزشتہ 4،5 ماہ سے کرم کے علاقے میں جنگ جاری ہے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر کرم کے علاقے کی حساسیت بہت اہمیت اختیار کرچکی ہے۔