اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان میں پولیو وائرس کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا۔پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 68ہو گئی۔ 68واں پولیو وائرس کا کیس ڈی آئی خان سے سامنے آیا ہے پولیو حکام کی جانب سے بھی نئے کیس کی تصدیق کردی گئی ۔ رواں سال یہ ڈی آئی خان سے 10واں کیس ہے جو سامنے آیا ہے۔ بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہے، سندھ میں پولیو متاثرہ مریضوں کی تعداد 19، کے پی کے میں بھی 20اسلام آباد اور پنجاب میں بھی 1،1 بچے میں پولیو کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔