کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر،صدر زبیرطفیل،مرکزی سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری، چیئرمین سندھ ریجن خالد تواب، سیکریٹری جنرل(سندھ) حنیف گوہر،کورکمیٹی کے ممبران سید مظہر علی ناصر اور ملک خدا بخش نے ریاست کے چوتھے ستون اور میڈیاکے نمائندہ ادارے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے صحافتی برادری کی دی ڈیموکریٹس پر مکمل اعتماد کا آئینہ قرار دیااور کہا کہ یہ فتح صرف ایک پینل کی نہیں بلکہ پورے صحافتی برادری کی جیت ہے، جو صحافت کے وقار اور آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے۔