پی ایم آئی کا ابوظہبی میں اپنے دسویں ‘ٹیکنوویشن’ ایونٹ کا انعقاد

70

کراچی(کامرس رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں فلپ مورس انٹرنیشنل (پی ایم آئی) کی جانب سے اپنے دسویں ‘ٹیکنوویشن’ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمپنی کے سینئر حکام اور ماہرین نے ٹیکنالوجی اور جدت کے ذریعے سگریٹ سے پاک مستقبل پر گفتگو کی۔ ایونٹ میں سگریٹ کے کم نقصان دہ متبادل مصنوعات پر بات ہوئی اور ایسی پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیا گیا جو جدت کے ذریعے معاشرے پر مثبت اثر ڈال سکیں۔فلپ مورس کی اعلیٰ قیادت، سائنسدانوں، اور تحقیق کے ماہرین نے ای سگریٹ، ہیٹڈ تمباکو، اور نیکوٹین پاؤچز جیسے متبادل پر سائنسی شواہد پیش کیے، جو سگریٹ نوشی کے خطرات کو کم کرنے میں مددگارثابت ہو سکتے ہیں۔فلپ مورس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر علی تاکیش نے تمباکو کے نقصانات کم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کے ذریعے سگریٹ نوشی کے نقصانات جلد از جلد کم کرنا چاہتے ہیں۔