وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات پر تعریف

82

کراچی(کامرس رپورٹر)مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان کی معاشی ترقی کو ایک مؤثر اور بہتر ریونیو جمع کرنے کے نظام کے ذریعے فروغ دینے کے اقدامات کو سراہا جارہا ہے۔ بالخصوص فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ڈیجیٹائز کرنے کا حکومتی عزم قابل تعریف ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے ڈیجیٹائزیشن کے اہم اقدامات کو تیز کرنے اور اسمگلنگ کے خلاف کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ہے جسے صحیح سمت میں ایک مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔