اذان علی خان کا اسکاٹش جونیئر اوپن چمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز

119

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چمپئن اذان علی خان نے اسکاٹش جونیئر اوپن چمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے ۔ پاکستانی جونیئر اسکواش چمپئن اذان علی خان نے اسکاٹس جونیئر اوپن چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔اذان علی نے پہلے میچ میں اٹلی کے الیسینڈرو سیریلو کو 11-4 ،11-6 اور 11-2 سے شکست د ی جبکہ دوسرے میچ میں ساتھ آفریکا کے جوسیف فیسٹ کو 11-4، 11-2،اور 11-8 سے شکست دے کر اسکاٹش جونیئر اوپن چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکوش چمپئن اذان علی خان نے پہلی جیت پاکستانی اسکولوں سے باہر بچوں کے نام کی۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشعود احمد خان نے کھلاڑی ، کوچ اور ٹیم مینجر اور قوم کو اس جیت پر مبارکباد دی ۔ایونٹ مین 22 ممالک سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں ، کینڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر، امریکا وغیرہ شامل ہیں۔