ا سلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹر شاداب خان ان دنوں اپنے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق سے بولنگ کی کوچنگ لے رہے ہیں۔ شاداب خان نے اپنے سسر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کے ساتھ بولنگ پریکٹس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر لگائی۔ فوٹیج میں ثقلین مشتاق کو شاداب خان کی کوچنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ثقلین مشتاق نے شاداب کو ایک ہاتھ سے بولنگ کی پریکٹس بھی کرائی جب کہ بولنگ بہتر کرنے کے لیے ٹپس بھی دیں۔