اسلام آباد کپ اسنوکر چمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

88

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)فیڈرل بلیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسلام آباد کپ اسنوکر چمپئن شپ کا آغاز ہوگیاچمپئن شپ کے ٹورنامنٹ ڈاریکٹر سلیم اختر رانا کے مطابق شینڈر 41اسنوکر اکیڈمی میں جاری ایونٹ میں سو سے زائد پلیئرز حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے ذریعے نیشنل اسنوکر چمپئن شپ کیلئے اسلام آباد کی ٹیم کا چنائو بھی عمل میں لایا جائیگا۔ ایونٹ میں جاری میچز میں منصور احمد نے حسن انور کو 2-4فریم سے، علی دارہ نے عظیم عباس کو 2-4فریم سے، وقار میر نے چوہدری شہزار کو 0-4فریم سے جبکہ فیصل مسیح نے راجہ منور کو 2-4فریم سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلے کوالیفائی کیا۔