لاہور(اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے کے نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب ئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد ہو گئے ۔آئی سی سی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کی فہرست جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے حال ہی میں دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا میں جارح مزاج بلے باز صائم ایوب نے عمدہ بیٹنگ کی، مجموعی طور پر نوجوان بیٹر نے 9 ون ڈے میچز میں 3 سنچریاں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز بنائے ہیں۔علاوہ ازیں انگلینڈ کے گس ایٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو مینڈس اور ویسٹ انڈیز کے شمر جوزف کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔گس ایٹکنسن نے 11 میچز میں 52 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ کمیندو مینڈس نے 32 میچز میں 1451 رنز بنائے ہیں اور شمر جوزف نے 8 ٹیسٹ میچز میں 29 وکٹیں حاصل کی ہیں۔دوسری جانب آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن، اسکاٹ لینڈ کی سسکیا ہارلے، بھارت کی شریانکا پٹیل اور آئرلینڈ کی فریا سارجنٹ کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔سال 2024 میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔