کراچی(ڈبلیو اے سید)۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے میرٹ کے معیار کو قائم رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار منتخب عہدیداران نے نمائندہ جسارت سے بات چیت کرتے ہویے کیا۔ اس سے قبل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئندہ 4 سالہ مدّت کیلئے عارف سعید صدر، فاطمہ لاکھانی سینیئر نائب صدر اور محمدخالد محمود بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے انتخابات میں چیئرمین الیکشن کمیشن پرویز اقبال میر نے کامیاب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیاء ٍ کیجانب سے ونود کمار تیواری نے بحیثیت مبصّر آن لائن شرکت کی منتخب ہونے والے دیگر عہدیداران میں عامر جان، ماجد وسیم، عشرت اشرف، عندلیب سندھو نائب صدور،محمد جہانگیر ڈپٹی سیکریٹری جنرل، احمد ملک سیکریٹری فنانس، ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرلز کی نشست پر اعصام الحق، واجد علی اور تہمینہ آصف کامیاب قرار پائے اولمپک اسپورٹس کے نمائندوں میں حافظ عمران بٹ، محمد ارشد ستار، صدف اکرم کے نام شامل ہیں سمیرا ستار، ثناء علی اور آمنہ تنویر کاانتخاب ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران کے طور پرہوااس موقع پر پی او اے کے نومنتخب صدرعارف سعید سے سبکدوش ہونے والے صدر سید عابد قادری کی پاکستان اولمپک کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر عارف سعید کاکہنا تھا کہ میری کامیابی پوری اولمپک فیملی کی کامیابی ہے ہم سب مل کر پاکستان میں اولمپک ازم کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے