فلپائن میں 5.6 شدتکا زلزلہ‘ شہری خوف کا شکار

78


منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے علاقے لوزون میں 5.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے باعث عوام میں خوف پھیل گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ پیما ایجنسی فیوولکس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہفلپائن کے صوبے الوکوس کے شمالی قصبے بنگوئی میں آیا ،جبکہ زلزلے سے آفٹر شاکس کا امکان ہے۔ گزشتہ ہفتے کیوبا میں بھی 5.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔