لانڈھی اورنارتھ کراچی میںخاتون وبچی جھلس کرجاں بحق

87

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وواقعات میں خواتین سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں بچی سمیت 9افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ کے قریب این ٹی ایچ کمپنی سے سیکورٹی گارڈ 26سالہ واجد عرف ماجد ولی ولد بہزاد خان کی گولی لگی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بیانات اور شواہد سے لگتا ہے کہ سیکورٹی گارد نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ۔تاہم تفتیش کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے ۔ اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی علی امام بارگاہ حیات بیکری مکان نمبر R15/4 گھر سے کئی روز پرانی37سالہ محمد اویس ولد محمد فاروق کی لاش ملی، ۔گلشن معمار فقیرہ گوٹھ پریشان چوک کے قریب سے 60سالہ شخص کی لاش ملی ۔ شاہ لطیف ٹاؤن لانڈھی میں ایک ہفتہ قبل آگ سے 4 سالہ یسر نامی بچی جھلس گئی تھی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا تھا آج دوران علاج دم توڑ گئی ۔ کورنگی نمبر 6 سیکٹر 51C مکان سے 22 سالہ عروج نامی لڑکی لاش ملی ۔ خواجہ اجمیر نگری نارتھ کراچی میں 23 سالہ انشرا دختر مجاہدآگ میں جھلس گئی تھی ، تاہم سول اسپتال برنس وارڈ میں دوران علاج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسی ۔سپر ہائی وے ایم نائن سے 28سالہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج دم توڑ گیا۔صدر لائنز ایریا خطرناک موڑ کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گولی لگنے سے27سالہ محمد اقبال ولد محمد اسلم زخمی ہوگیا۔