آج رات کی وارننگ‘پھرقانون کے مطابق سڑکیں خالی کرائیں گے‘پولیس ترجمان

13

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر کے 12 مقامات پر دھرنا جاری ہے۔کراچی میں آج رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو پھر قانون کے مطابق سڑکیں خالی کرائیں گے۔شارع فیصل سے ایئرپورٹ جانے والے روڈ کو کھول دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس چیف کے کہنے کا مقصد دھرنوں کا خاتمہ نہیں، دھرنوں کو اس طرح کیا جائے کہ ٹریفک کی روانی میں کوئی تعطل پیدا نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ پورے شہر کے نظام کو احتجاج کے نام پر مفلوج کرنا ٹھیک نہیں، شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دھرنے والوں نے آمادگی کا اظہار کیا ہے، دھرنوں کے حوالے سے افسران کو ہدایات دے دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب سے پہلے کوشش کرینگے روڈ کلیئر کردیے جائیں، ہم نے سرکار کی رٹ کو قائم کرنا ہے مداخلت پر ایکشن کریں گے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں نے3 دن بہت بھگتا ہے اب ہم اس پر سختی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم دھرنے والوں سے ہم بڑے تحمل سے بات کرتے رہے ہیں، دھرنے والوں کی مہربانی کہ بڑی شاہراہوں کو کھول دیا ہے۔