خرم شیر کی الیکشن پٹیشن کی دوسرے ٹریبونل منتقلی کیخلاف درخواست پر سماعت

10

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میںخرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن کی دوسرے ٹریبونل منتقلی کے خلاف درخواست،الیکشن کمیشن کے کیس منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں خرم شیر زمان کی الیکشن پٹیشن کی دوسرے ٹریبونل منتقلی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی دوران سماعت پی پی رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے روسٹر پر بولنے کی کوشش کی جس پر عدالت نے رکن قومی اسمبلی کے رویے پر برہمی کا اظہارکیا درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی الیکشن پٹیشن دوسرے ٹریبونل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، الیکشن ٹریبونل ہماری درخواست پر فیصلہ محفوظ کرچکا ہے، الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے لاافسر کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت تک تفصیلی جواب جمع کروائیں، عدالت کی درخواست کی سماعت تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔