قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے بحیرہ احمر کے ساحل پر شارک کے حملے میں ایک سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں کی شناخت اطالوی شہریوں کے طور پر کی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت ماحولیات کا کہنا ہے کہ شمالی مارسہ عالم کے علاقے میں 2غیرملکیوں پر شارک نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی اور دوسرا ہلاک ہوگیا۔ اطالوی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والا 48 سالہ شخص روم کا رہائشی تھا جبکہ زخمی شخص کی عمر 69 سال ہے۔ مصری وزارت کے مطابق افسوسناک حادثے کے بعد دونوں کو پورٹ غالب کے اسپتال منتقل کیا گیا ۔