امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر 100برس کی عمر میں آنجہانی ہو گئے

84

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے انتالیسویں صدر جمی کارٹر 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کارٹر سینٹر کا کہنا ہے کہ وہ جارجیا کے علاقے پلینز میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔ جمی کارٹر نے مارچ 2019 ء میں جارج ایچ ڈبلیو بش کو پیچھے چھوڑ کر امریکا کے طویل العمر سابق صدر کا اعزاز حاصل کیا تھااور وہ پہلے امریکی صدر تھے جنہوں نے 100 برس کی عمر پائی۔ کارٹر اپنے سیاسی کیریئر سے قبل مونگ پھلی کے کاشتکار اور نیوی کے لیفٹیننٹ تھے۔ وہ جارجیا کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد 1977 ء سے 1981 ء تک امریکا کے صدر رہے۔انہیں امن کا نوبیل انعام بھی دیا گیا تھا۔