انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کا پہلا مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے 42 ڈگری مشرقی مدار میں پہنچ گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیٹلائٹ 2025 ء کی پہلی سہ ماہی میں با ضابطہ طور پر کام کرنا شروع کر دے گا۔ ترک 76A ایک اہم منصوبہ ہے جو خلا میں ترکیہ کے وجود کو مضبوط کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ مقامی انجینئروں کی کاوشوں سے تیار کیا گیا،جس کے ذریعے ترکیہ ایشیا کے کچھ حصوں تک رسائی کر لے گا ۔