اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )پی ٹی آئی احتجاج میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ہائی کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے احتجاج میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر تاجر تنظیم کے صدر کی توہین عدالت کی درخواست موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اسد عزیز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی نے جواب جمع کروا رکھا ہے۔رجسٹرار آفس نے کیس 16 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔